صوابی،فائرنگ تبادلے میں 6 سالہ جاں بحق لڑکا سپرد خاک

صوابی،فائرنگ تبادلے میں 6 سالہ جاں بحق لڑکا سپرد خاک

  

صوابی(بیورورپورٹ)زیدہ ضلع صوابی میں دو فریق کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران قر آن پاک سبق پڑھنے کے لئے گھر سے جانے والے جاں بحق چھ سالہ کمسن بچے کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نما ز جنازہ ممتاز عالم دین شیخ القر آن مولانا اعزاز الحق نقشبندی نے پڑھائی جس میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ چھ سالہ کمسن بچہ ابراہیم خلیل اللہ ولد محمد اسرار سکنہ زیدہ گذشتہ روز قر آن پاک پڑھنے ہاتھ میں سپارہ لئے جونہی گھر سے نکلے تو راستے میں دو فریقین کے ما بین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو ا جس کے زد میں آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں ان کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور اور وہاں سے پشاور منتقل کر دیا گیا لیکن وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا زیدہ پولیس نے مقتول بچے کے والد محمد اسرار کی رپورٹ پر دونوں فریقین محمد عبید اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -