ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کیس سے بری

  ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان 17 سال بعد قتل کیس سے بری

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم رہنما عامر خان سمیت دو ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیاہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی سزا کیخلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ ہائیکورٹ نے عامر خان اور طارق کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی سزا بڑھانے کیلئے سرکار کی درخواست مسترد کردی۔استغاثہ کے مطابق فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران 23 فروری 2003 کو متحدہ کے کارکن انعم عزیز اور محمد نعیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے دونوں کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے اس واقعے میں ملوث ہونے پر عامرخان کو10برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جسے انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عامر خان اس وقت ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے۔ ملزم طارق 17 برس سے جیل میں اور عامر خان ضمانت پر رہا تھے۔

عامر خان بری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -