باجوڑ،مکان کی چھت منہدم،خاتون زخمی

باجوڑ،مکان کی چھت منہدم،خاتون زخمی

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ وحید خان کلے حاجی لونگ میں مکان کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے ایک خاتون اور جانور ملبے تلے دب گئے۔ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر 1122امجد خان نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122باجوڑ کے سرچ اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر پھنسے ہوے عورت کو ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امدا فراہم کر کے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے دو جانوروں کو بھی باحفاظت نکال لیا۔مالک مکان فضل حکیم کے مطابق زیادہ بارشوں کیوجہ سے مکان گر گیا تھا۔ آپریشن میں ایک ریسکیو ویکلز اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -