چارسدہ،ڈی پی او عرفان اللہ کا احساس کفالت سنٹر کا دورہ

چارسدہ،ڈی پی او عرفان اللہ کا احساس کفالت سنٹر کا دورہ

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان اور ڈی سی چارسدہ عدیل شاہ خان کا احساس کفالت سنٹر کا دورہ۔انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان اور ڈی سی چارسدہ عدیل شاہ خان کااحساس کفالت پروگرام کے حوالے سے محتلف سنٹر کا دورہ کیا۔سنٹر میں کیے گئے انتظامات اور مستحقین کو امداد فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔صلع چارسدہ میں 50مراکز قائم کیے گیے ہیں۔جس کی سیکورٹی پر 200سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔رقم وصول کرنے والے خواتین کو ایک دوسرے سے فاصلے پر بتھایا گیاہے۔ا س موقع پر انہوں نے COVID-19کے تدارک کے سلسلے میں مناسب سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے مارکنگ اور ہاتھوں کے دھونے اور سینیٹائزیشن سمیت دیگر تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔ڈپٹی کمشنرعدیل شاہ خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امداد وصول کرنے کیلئے آنے والے مستحقین کیلئے تمام تر سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جائیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ عرفان اللہ خان نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو مختلف ہدایات جاری کرتے ہوئے تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی تلقین کی تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -