چارسدہ،ڈاکٹر پر تشدد کرنیوالے 2 افراد کیخلاف مقدمات درج

چارسدہ،ڈاکٹر پر تشدد کرنیوالے 2 افراد کیخلاف مقدمات درج

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے حوالے سے پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر سکندر زیب نے چارسدہ پولیس کو درج کئے گئے ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ کیجولٹی میں ڈیوٹی پر تھا کہ اس دوران حسنین اور خورشید احمد اپنے ساتھ حادثے میں جاں بحق 2 افراد کی میتیں ہسپتال لائے اور انھیں گاڑی سے اتارنے کا کہا۔رش کی وجہ سے اس نے دیگر عملے کو لاشیں مردہ خانے منتقل کرنے کا کہا تاہم اس دوران وہ غصے سے ان کی طرف بڑھے اور ان پر تشدد کیا۔ان کے تشدد کے نشانات اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔دریں اثناء ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی دھمکی دی ہے کہ ایسے حالات میں جبکہ ڈاکٹرز پورے ملک میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں ان پر تشدد کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -