مردان،احساس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

مردان،احساس پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ احساس کیش ڈسٹریبیوشن سنٹر کی نگرانی کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے اپنے ایریا میں احساس کیش پروگرام کے سنٹرز کا دورہ کیا۔اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تمام سنٹرز میں کیش اور سٹاف کی موجودگی پائی گئی۔اس کے علاوہ تحصیل ریونیو سٹاف دیگر تمام مراکز میں پرموجود پائے گئے۔ اورسنٹر میں آنے والے لوگوں کی کورونا سے حفاظت کے لیے سماجی فاصلے اور ہاتھوں کی صفائی سے متعلق سہولیات کی فراہمی اوردیگراقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔تمام شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اورجزوی لاک ڈاون کے دوران ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور معاشرے کے تمام افراد مل کر کورونا کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔