سرائے نورنگ میں موسلادھار بارش،کھڑی فصلوں کو نقصان

    سرائے نورنگ میں موسلادھار بارش،کھڑی فصلوں کو نقصان

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گزشتہ شب دیگراضلاع کی طرح ضلع لکی مروت میں بھی تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گندم اور چنے سمیت دیگر کھڑی فصلوں کوشدیدنقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع لکی مروت میں رات کے وقت تیز بارش کے ساتھ ژالہ بھاری ہوئی جس کے باعث گندم،چنااوراجناس کے فصلوں جوکٹائی کے قریب ہے،کوشدیدنقصان پہنچا گیا جس سے کسانوں کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کاخطرہ ہے کیونکہ فی الحال گندم،چنااوراجناس کی فصلوں کو سیراب کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس لئے موجودہ وقت میں بارشیں فصلوں کونقصان پہنچاتی ہے جب کہ دوسری جانب تیز بارش کے باعث ضلع بھرکے مختلف مقامات گھروں کے کمروں اوردیواروں کوبھی شدید نقصان پہنچادی گئی تاہم کسی بھی علاقے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔دریں اثنا ضلع لکی مروت کے کسانوں نے موجودہ وقت میں بارشوں کو سال بھر کی محنت کے لئے نقصان دہ قراردیااورکہاکہ اگرمزیدبارشیں طم نہ ہوئی تو یہ کسانوں کے مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا اس سلسلے میں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ بے موسم بارشوں سے نجات کے لئے ہم سب اللہ تعالی کی بارگاہ سربسجودہوکراپنی گناہوں معافی مانگیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -