قتل اقدام قتل میں مطلوب اشتہار ی ملزم گرفتار،جدید خود کار اسلحہ برآمد

قتل اقدام قتل میں مطلوب اشتہار ی ملزم گرفتار،جدید خود کار اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ کے پوش ایریا میں کامیاب کاروائی کے دوران ایک شخص کو جدید خود کار اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ پشتخرہ پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب ہے جن کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیکنگ کرنے پر گاڑی میں جدید خود کار اسلحہ موجود تھا مزید معلومات کیلئے مشکوک شخص کو تھانہ مچنی گیٹ منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی تفتیش کے دوران جس نے اپنا نام ضرار حسین شاہ سید ولد سید بختیار شاہ ساکن ابدرہ بتلایا جو کہ تھانہ پشتخرہ پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب ہے اور گزشتہ چند ماہ سے روپوش تھا، اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے جدید اسلحہ کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لیاگیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -