ضلع کرم میں مزید 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق،تعداد20 ہوگئی

ضلع کرم میں مزید 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق،تعداد20 ہوگئی

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں مزید دو افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں اور ضلع کرم میں متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کے مطابق لوئر کرم میں مزید دو افراد کے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں جس کے بعد ضلع کرم میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے ایک مریض کا تعلق لوئر کرم کے علاقے ششو جبکہ دوسرے کا تعلق صدہ کے تبلیغی جماعت سے ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کرم میں کرونا وائرس کے بیس متاثرہ افراد میں سے دو صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ستر سالہ خاتون کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاراچنار، صدہ، علی زئی اور دیگر علاقوں میں قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں اور ہسپتالوں میں ایسولیشن وارڈ قائم کئے گئے ہیں اور عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے لاک ڈاؤن سمیت مختلف اقدامات جاری ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جن جن علاقوں میں کرونا کے پازیٹیو کیسز آگئے ہیں ان کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -