فیسوں میں کمی نہ کرنے پرنجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کو خط

فیسوں میں کمی نہ کرنے پرنجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حکومت کے اعلان اورعدالتی فیصلے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے فیسوں میں بیس فیصد کمی نہ کرنے کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیاگیاہے،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں کہا گیاہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، حکومت نے بھی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی کا اعلان کیاہے جس پر عمل نہیں ہورہا، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے، توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

خط

مزید :

صفحہ آخر -