پی سی بی کاآئین کالعدم قرار دلوانے کیلئے ملتان بنچ میں دائر درخواست لاہور منتقل کرنے کی تحریری استدعا پر نوٹس جاری

پی سی بی کاآئین کالعدم قرار دلوانے کیلئے ملتان بنچ میں دائر درخواست لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پی سی بی کا آئین کالعدم قرار دلوانے کے لئے دائردرخواست ملتان بنچ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے،یہ درخواست پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دائر کی گئی،پی سی بی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پی سی بی آئین کالعدم قراردینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں دائرہے،اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست پربھی زیرسماعت ہے،ملتان میں دائر درخواست کوپرنسپل نشست لاہور منتقل کیا جائے،عدالت کو بتایا گیا کہ اکبر نامی شہری نے اس سلسلے میں ملتان بنچ میں درخواست دائرکررکھی ہے،جس میں انہوں نے پی سی بی کے آئین کو پاکستان کے آئین سے متصادم قراردینے کی استدعا کررکھی ہے،پی سی بی نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ ملتان بنچ والی درخواست بھی لاہورمنتقل کی جائے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -