جرمانے کے بغیت بلوں کی تاریخ میں توسیع کیلئے دائر درخواستیں مسترد

جرمانے کے بغیت بلوں کی تاریخ میں توسیع کیلئے دائر درخواستیں مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے لیٹ سرچارجز کے بغیر بجلی کے بل جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے لئے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ عدالت کے پاس بلوں کی تاریخ میں توسیع کا اختیار نہیں، فیکٹری والے بہت منافع کماتے ہیں اْس میں سے بل بھی دیں، رحمن سٹیل ملز سمیت متعدد صنعتی اداروں کی طرف سے لاک ڈاؤن کے باعث بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پرلیٹ سرچارجز کی معافی کی مدت نہ بڑھانے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں،درخواستوں میں محکمہ انرجی، لیسکو، فیسکو اوردیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ کروناوائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاون، صنعتیں بند ہیں، وفاق نے بجلی کے بل جمع نہ کروانے والوں کو سہولت فراہم کی اوربروقت بل جمع نہ کروانے والے صارفین کو لیٹ سرچارجز سے استثنیٰ دیا گیا،لیٹ سرچارجز کے بغیر بل جمع کروانے کی سہولت 7 اپریل تک تھی جو اب ختم ہوچکی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا گیاہے،حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اس لئے لیٹ سرچارجز کی معافی کی مدت میں توسیع کا حکم دیا جائے،جسٹس شاہد کریم نے یہ تمام درخواستیں مذکورہ ریمارکس کے ساتھ مسترد کردیں۔

بل ادائیگی

مزید :

صفحہ آخر -