موجودہ بحران میں پارلیمانی کردار کو نظر انداز نہ کیا جائے،شیری رحمان

موجودہ بحران میں پارلیمانی کردار کو نظر انداز نہ کیا جائے،شیری رحمان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کرونا وائرس بحران میں پارلیمان کے متحرک کردار کا مطالبہ کر دیا ہے۔شیری رحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں فیصلہ سازی، صحت اور اقتصادی پالیسی کی افادیت پر اہم سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس وقت میں پارلیمنٹ کے اہم کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے حکومت کی جانچ پڑتال اور قیادت فراہم کرنے کے اہم کردار کو بھی صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ سینیٹ کا پہلا کام بحران کے وقت ہم آہنگی اور اتحاد پیدا کرنا ہے۔ ملک بھر میں حکومتوں کے ذریعہ جمع کردہ اعدادوشمار کی شفافیت پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی اتفاق رائے پر مبنی پالیسی کی تشکیل دینے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آرٹیکل 167 پارلیمنٹ کو اپنے طریقہ کار اور اس کے کاروبار کو چلانے کے لئے قواعد بنانے کا اختیار بھی دیتا ہے۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -