نورالحق قادری کا مفتی تقی عثمانی سے رابط، 18 اپریل کوعلماء کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت

  نورالحق قادری کا مفتی تقی عثمانی سے رابط، 18 اپریل کوعلماء کے مشاورتی اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفونک رابطہ، 18 اپریل کوعلماء کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کے دوران باجماعت نماز کے معاملے پر بات ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روزوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور مفتی تقی عثمانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مفتی تقی عثمانی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے 18 اپریل کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے علمائے کرام کے گزشتہ روز کے اعلامیے کو متوازن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے ساتھ رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کے دوران باجماعت نماز کے معاملے پر بات ہوگی۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک بھر سے نامور علمائے کرام کو کورونا وبا سے پیدا صورتحال کے بعد عبادات اور دینی سرگرمیا ں جاری رکھنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کے لئے مشاورتی اجلاس 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے لیکن چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی مینب الرحمان نے گزشتہ روز مساجد سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا از خود اعلان اور اعلامیہ جاری کیا تھا جس سے حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی وفاقی وزیر مذہبی امور نے قومی اتفاق رائے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کر کے انہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
نورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -