کراچی، راشن تقسیم کے دوران رضا کاروں میں جھگڑا، پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی، راشن تقسیم کے دوران رضا کاروں میں جھگڑا، پولیس کی فائرنگ سے خاتون جاں ...

  

کراچی (آن لائن) نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے پی آئی بی میں نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران مجمع جمع ہونے پر لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے گھر کی بالکونی میں کھڑی خاتون صبا کو گولی لگی، زخمی خاتون کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون دم توڑ گئی۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیاگیا جس سے پولیس موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت عظیم سمیت چار اہلکار گشت پر معمور تھے، ہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے حوالے سے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور علاقہ ایس پی تمام اہلکاروں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

خاتون جاں ب

مزید :

صفحہ آخر -