علماء کرام کامساجد کھولنے کا فیصلہ قوم کے دلوں کی آواز،جے یو آئی

علماء کرام کامساجد کھولنے کا فیصلہ قوم کے دلوں کی آواز،جے یو آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی نے کراچی میں علماء کرام کے اجلاس کے فیصلوں کا بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مطالبات اس سے پہلے بھی مختلف مواقع پر قوم کے سامنے آچکے ہیں،مولانا مفتی تقی عثمانی،مولانا مفتی منیب الرحمن اور دیگر اکابرین نے مولانا فضل الرحمن،علامہ ساجد میر،سنیٹر سراج الحق کی مشاورت کے ساتھ جو فیصلے قوم کے سامنے رکھے ہیں یہ پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مر کزی نائب امیر مولانا محمد یوسف،مولانا فضل علی حقانی، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،مر کزی سیکرٹری اطلا عات مولانا حافظ حسین احمد،مولانا قاری ڈاکٹر عتیق الرحمن،مولا نا صفی اللہ نے مختلف مقامات پر جماعتی ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب حکومت کا فرض ہے کہ وہ یہ مطالبات جو صرف علماء کے ہی نہیں پوری قوم کے مطالبات ہیں ان پر عمل در آمد کرے۔ اس طرح مساجد بھی آباد ہوں گی اور کوئی پریشانی بھی نہیں ہو گی۔اکابرین نے کہاکہ قوم کو رجوع اللہ کی طرف تر غیب دینا صرف علماء اور بزرگان دین ہی کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اولین ذمہ داری حکمران طبقے کی ہے جنہوں نے آج تک قوم کو اس حوالے سے ترغیب نہیں دی بلکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سر کاری طور پر پورے ملک یوم توبہ کا اعلان ہونا چاہئے۔
جے یو آئی

مزید :

صفحہ آخر -