صدر مملکت کا میجر عمر فاروق شہید لیفٹیننٹ فیضان شہید اور نائیک عادل شہید کے اہل خانہ کو فون، شہداء کیلئے دعا

صدر مملکت کا میجر عمر فاروق شہید لیفٹیننٹ فیضان شہید اور نائیک عادل شہید کے ...

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا میجر عمر فاروق شہید، لیفٹیننٹ فیضان شہید اور نائیک عادل شہید کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔میجر عمر فاروق اور لیفٹیننٹ فیضان سوموار کو طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے جبکہ نائیک عادل شہید نے کل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کیا۔

دعا

مزید :

صفحہ آخر -