کراچی، وزیراعلی ہاؤ س میں 10ماہرین پرمشتمل خصوصی کرونا آپریشن سیل قائم

کراچی، وزیراعلی ہاؤ س میں 10ماہرین پرمشتمل خصوصی کرونا آپریشن سیل قائم

  

کراچی (آئی این پی)حکومت سندھ نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاس میں خصوصی آپریشن سیل قائم کر دیاہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی آپریشن سیل میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10ماہرین شامل ہیں۔ کروناآپریشن سیل سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں اور وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا۔سیل صوبے بھر میں آئی سی یو، آئسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا۔کرونا آپریشن سیل کے ممبران میں کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکریٹری، سی ایم سیکرٹیریٹ مہوش قلبانی بھی شامل ہیں۔کرونا آپریشن سیل کے ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم، عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف زرداری کے علاوہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن کے ڈاکٹر احمد علی، فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھل کول انرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں۔

سیل قائم

مزید :

صفحہ آخر -