کاروبار شروع ہوگا تو احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے،سعید غنی

  کاروبار شروع ہوگا تو احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وز یر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ جب کاروبار شروع ہوگا تو احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے۔ ہماری غلطی یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ نے بہت سارے اقدامات کیے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں نے ان کو فالو کیا۔سندھ کے وز یر تعلیم نے کہاکہ ہمارے اقدامات کے خلاف کاؤنٹر بیانیہ شروع کر دیا گیا تھا۔سعید غنی نے کہا کہ قطعی نہیں چاہتے کہ وائرس پھیلے اور حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں، گمان ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کیخلاف حکمت عملی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -