سندھ میں مزید 150 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، مرتضی وہاب

      سندھ میں مزید 150 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں مزید 150 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، سندھ حکومت ایس او پیز دے گی جن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، جو ایس اوپیز نہیں مانگے گا انہیں کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ کاروبار کے کھولنے سے متعلق وفاق کے فیصلے پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ فیصلے متفقہ اور مشترکہ طور پر کیے جائیں، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم جو فیصلہ کریں گے،اسے فالو کریں گے،انسانی زندگی سے زیادہ مقدم اور کوئی چیز نہیں، معیشت کو دوبارہ ٹھیک کیا جاسکتا ہے، زندگی واپس نہیں آسکتی۔ تفتان بارڈر بے احتیاطی کی گئی جس کی مثال آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مزید 150 افراد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہے جبکہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہم نے 16 ہزار 26 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے ایک ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائر س سے متاثرہ 133 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -