بینک دولت پاکستان کے نئے دفتری اوقات جاری

بینک دولت پاکستان کے نئے دفتری اوقات جاری

  

اسلام آباد (این این آئی)بینک دولت پاکستان نئے دفتری اوقات جاری کر دیئے۔ جاری بیان کے مطابق بینک دولت پاکستان میں دفتر کے اوقات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ بیان کے مطابق پیر تا جمعرات (صبح 10.00 بجے تا سہ پہر 4 بجے) جبکہ جمعہ (صبح 10.00 بجے تا دوپہر 1.00 بجے) تک دفاترکھلے رہیں گے،اوپر دئیے گئے اوقات پر 28 اپریل 2020ء (بشمول اس تاریخ کے) تک عملدرآمد جاری رہے گا، جب تک کہ اس سے قبل ان میں ترمیم نہ ہو یا انہیں واپس نہیں لیا جاتا۔لہٰذا بینکوں،ترقیاتی مالی اداروں /مائیکروفنانس بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات پرپوری طرح ان کی روح کے مطابق عمل کریں۔

بینک دولت

مزید :

صفحہ آخر -