ٹھٹھہ میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق، پورا گاؤں سیل

ٹھٹھہ میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق، پورا گاؤں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ (آئی این پی)سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد متعلقہ گاؤں کو سیل کردیا گیا۔ٹھٹھہ میں ایک شخص کے انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔فوکل پرسن ڈاکٹر یحیی ٰکے مطابق ٹھٹھہ کیگاں رمضان بروہی کے رہائشی مریض کے انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور یہ ٹھٹھہ میں کورونا کا پہلا کیس ہے۔ڈاکٹر یحییٰ کے مطابق 60 سالہ مریض کو دل کے عارضے سمیت مختلف امراض لاحق تھے اور اسے 20 مارچ کو جناح اسپتال کراچی میں داخل کرایا گیا تھا، 13 اپریل کو مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے جب کہ مریض گذشتہ شب انتقال کرگیا۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے مطابق انتقال کرجانے والے شخص کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے اور تدفین میں شریک اہل خانہ اور دیگر افراد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سے لاعلم تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گاں رمضان بروہی سیل کردیا گیا ہے اورگاں میں لوگوں کیداخلے اور باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 8سے 10گھروں پر مشتمل گاں کے لوگوں کے نمونے لیے جارہے ہیں اورانتقال اور تدفین کے موقع پر موجود افراد کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1668 ہوچکی ہے جن میں سے 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -