ایکسپوسنٹر اور میو ہسپتال میں مزید29کرونا مریض صحت یاب، گھر روانہ

ایکسپوسنٹر اور میو ہسپتال میں مزید29کرونا مریض صحت یاب، گھر روانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کرونا کے متاثرہ مریض تیزی سے روبصحت ہونے لگے، ایکسپوسنٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال میں مزید 24 اور میو ہسپتال میں 5 مریض صحت یاب ہو گئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الحمداللہ میو ہسپتال لاہور اور ایکسپو سنٹر کرونا وائرس فیلڈہسپتال سے ابھی تک مجموعی طور پر93 کنفرم کرونا مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے کرونا وائرس کے مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاج سے زیادہ مریض کا مرض پر قابو پانے کا یقین اہم ہے۔حکومت نے لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔ بے روزگار مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقات کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مریض صحت یاب

مزید :

صفحہ آخر -