سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری، سونا 200روپے تولہ، ڈالر 32پیسے،مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری، سونا 200روپے تولہ، ڈالر 32پیسے،مہنگا

  

کراچی (اکنامک پورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 19.45 پوائنٹس کے اضافے سے 31242.19پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور59.03 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 3ارب 63لاکھ روپے میں کمی ہوئی تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 42.31فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار لاک ڈاون میں توسیع اور بعض شعبوں کو کھولنے کی اجازت کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے باعث ایک جانب سستے شیئرز کی خریداری دیکھنے میں آئی لیکن ساتھ ہی وقفے وقفے سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت کا رجحان بھی جاری رہا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس31798.33پوائنٹس کی بلند اور 31180پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا اور اتار چڑھاوٗدن بھر جاری رہا یہاں تک کہ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس19.45پوائنٹس کے اضافے سے 31242.19پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای30انڈیکس بھی55.18پوائنٹس کی کمی سے13761.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 10.59پوائنٹس کی کمی سے22188.27پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت3ارب 63لاکھ روپے کی کمی سے59کھرب 19ارب 59کروڑ78لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے بدھ کو کاروباری حجم 18کروڑ55لاکھ94ہزار شیئرز رہا ۔دوسری طرف سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت3ڈالر کے اضافے سے1724ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 600روپے اور10گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سے86248روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت970روپے برقرار رہی۔دریں اثنانٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 32پیسے کا اضافہ ہوا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت167روپے مستحکم رہی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید32پیسے کے اضافے سے166.62روپے سے بڑھ کر166.95روپے اور قیمت فروخت23پیسے کے اضافے سے166.92روپے سے بڑھ کر167.15روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید180روپے سے بڑھ کر181روپے اور قیمت فروخت182روپے سے بڑھ کر183روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید200روپے سے بڑھ کر204روپے اور قیمت فروخت204روپے سے بڑھ کر206روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید41.80روپے اور قیمت فروخت42.30روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے مستحکم رہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -