فرنٹ لائن پر لڑنے والے میڈیا نمائند گان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں: علی زیدی
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ میں سندھ حکومت کو کہتا ہوں کیا اللہ کو منہ نہیں دکھانا ہے۔ سندھ کے ہیلتھ کیئر کا انفراسٹرکچر سب کے سامنے ہے، میں تنقید برائے اصلاح کر رہا ہوں۔کرونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کا پیسہ پہلی بار عوام کو مل رہا ہے، عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کے ساتھ عوام کو بھوک سے بھی بچانا ہوگا، موجودہ صورتحا ل میں حکومت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے لوگوں کے ساتھ ہیں، میں سب سے پہلے میڈیا نمائندگان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، میڈیا سے وابستہ افراد بھی فرنٹ لائن جہادی ہے، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مشکل وقت میں رینجرز اور پولیس والوں کی کاوشوں کو بھی سراہتاہوں، پولیس اور رینجرز کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے رینجرز نے جو صفائی کی ہے وہ کوئی نہیں کرسکتا تھا۔علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اب ہم نے اپنے احساس سینٹر کے دوروں کا آغاز کر دیا ہے، احساس پروگرام اب تک کا سب سے بڑا ریلیف پروگرام ہے، احساس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے مستحقین میں رقم کی تقسیم جاری ہے، احساس پروگرام کے تحت جو لوگ یہاں جمع ہیں وہ سب محنت کش اور روزگار سے محروم ہیں۔
علی زیدی