ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ٹیسٹ کے بغیر ارکان کی پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی کی تجویز

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ٹیسٹ کے بغیر ارکان کی پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ٹیسٹ کے بغیر ارکان پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی کی تجویز دیدی، سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے تمام تجاویز سینیٹ کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے رکھ دیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہارکان سینیٹ کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا پابند بنایا جائے،تمام ارکان کے ٹیسٹ ہونے کے بعد ہی سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے،جس رکن نے کورونا کا ٹیسٹ نہیں کروایا اسے پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونا دیا جائے،ارکان کے ساتھ ساتھ ملازمین اور افسران کو بھی ٹیسٹ کا پابند بنایا جائے،سینیٹ سیکرٹریٹ یقینی بنائے کہ ٹیسٹ کے بغیر کوئی پارلیمنٹ میں داخل نہ ہو، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہارکان سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ آ رہے ہیں۔

تجویز

مزید :

صفحہ آخر -