35ممالک میں تبلیغی مشن پر 22سو پاکستانی، واپسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: شہریاتر آفردیی

  35ممالک میں تبلیغی مشن پر 22سو پاکستانی، واپسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف خود ٹرائل کا حصہ بنوں گا، رانا ثنااللہ کے خلاف ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ہم نے تمام ثبوت عدالت کو دے دیئے ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو سب کچھ فراہم کیا جائیگا، 660کے قریب قیدی جو بیرون ملک قید ہیں وہ جلد پاکستان آ جائیں گے، 2200افراد تبلیغ سے وابستہ اس وقت دنیا کے 35ممالک میں ہیں ان کو وطن وآپس لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔بدھ کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ تبلیغی جماعت رائیونڈ کی شوری کے ساتھ ہم نے کرونا کے حوالے سے بات کی ہے، یہ صرف تبلیغی جماعت نہیں پورے پاکستان کی بات ہے۔ 660کے قریب قیدی جو بیرون ملک قید ہیں وہ جلد پاکستان آ جائیں گے۔1200ارب روپے ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے وزیر اعظم نے مختص کئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور تبلیغی جماعت کے افراد اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہے وہ انسانیت کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے،ہم تمام ایسے افراد جو کرونا کے پوزیٹیو ہیں ان سب کو عزت کے ساتھ رکھ رہے ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ہم نے تمام ثبوت عدالت کو دے دیئے ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو سب کچھ دے دیا جائیگا، عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے میرا وزیر اعظم بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے،رانا ثنااللہ ٹرائل میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، میں رانا ثنااللہ کے خلاف خود ٹرائل کا حصہ بنوں گا، تمام مذہبی جماعتوں اور علماکرام سے مل کر مساجد کو کھولنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔
شہر یارآفریدی

مزید :

صفحہ آخر -