مالی امداد کی فراہمی میں غیر ضروری، تاخیر، کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی: پنجاب حکومت

مالی امداد کی فراہمی میں غیر ضروری، تاخیر، کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) ترجما ن پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس حوالے سے ہر سطح پر سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،مستحقین کو مالی امداد کی فراہمی میں غیرضروری تاخیر اور کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارکورونا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور صوبہ بھر کے ہنگامی دورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، اس کے تدارک اور مالی معاونت کی سر گرمیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے او ر صوبائی حکومت اس حوالے سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کر رہی ہے۔پنجاب حکومت کی سب سے پہلی ترجیح کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے کے ساتھ متاثرہ مریضوں کو الگ کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے او راس کیلئے مکمل تیاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر کورونا کی وجہ سے معاشی اثرات کی زد میں آنے والوں کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں او ران کی ہر ممکن مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 40سے زائد سر وسز کوجون تک 18ارب روپے کے ٹیکسز کی چھوٹ دی ہے۔آنے والے دنوں میں اربوں روپے کی لاگت سے ایسی سکیمیں شروع کی جائیں گی جس سے ہماری معیشت فعال ہو گی۔
مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -