پشاور ہائیکورٹ کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرنیکا حکم

  پشاور ہائیکورٹ کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرنیکا حکم

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کیخلاف ورکرز ویلفیئر بورڈ کے پی کے کی درخواست پر سماعت کے دور ان پشاور ہائیکورٹ کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کی درخواست پر سماعت سے روک دیا۔بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت عظمیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپیلوں پر فیصلہ آنے تک ہائیکورٹ سماعت نہیں کر سکتی، عدالت نے سپریم کورٹ میں تمام اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر رکھ کر ہائیکورٹ فیصلہ کرے گی۔ بظاہر لگتا ہے پشاور ہائیکورٹ کے بینچ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر ہم نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو بھی نوٹس جاری کیا تھا، رجسٹرار ہائیکورٹ نے غیر تسلی بخش جواب جمع کروایا،سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنا کوئی اچھا عمل نہیں۔ ہم کوئی آبزرویشن دینا نہیں چاہتے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ورکرز ویلفیئر

مزید :

صفحہ آخر -