شاہد خاقان اور ارشد مرزا کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت14 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت نیب حکام کی جانب شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی تفصیلات جمع کرادیں، عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور یعقوب کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، جبکہ شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کے وکیل کی جانب سے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا کے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
شاہد خاقان