اسلام آباد میں 250بسترو ں کے آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری

  اسلام آباد میں 250بسترو ں کے آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارلحکومت میں 250بستروں پر مشتمل آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،ایف ڈبلیو او، این ڈی ایم اے اور قومی ادارہ صحت باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں، ہسپتال کی تعمیر کا کام 35 دن کے اندر مکمل ہو گا اور5 مئی تک آپریشنل کر دیا جائے گا، زیر تعمیر ہسپتال 250 بستر پر مشتمل ہو گا جس میں کورونا سمیت تمام انفیکشنز امراض کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا وائرس کی رو ک تھام کیلئے قومی کاوشیں جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال یا انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹر کی تعمیر انہیں قومی کاوشوں کا مظہر ہے،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او)، این ڈی ایم اے اور قومی ادارہ صحت باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے 26 مارچ کو ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق زیر تعمیر ہسپتال 250 بستر پر مشتمل ہو گا جس میں کورونا سمیت تمام انفیکشنز امراض کا علاج ممکن ہو سکے گا، ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور 35 دن کے اندر مکمل ہو گا، ایف ڈبلیو او کی تعمیراتی ٹیم 24 گھنٹے ہسپتال کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تعمیراتی ٹیم کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کیساتھ کام کر رہی ہے،ہسپتال 5 مئی تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔

آئسولیشن ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -