بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی، اپنے خرچے پر 7دن ہوٹل میں رہنا پڑیگا

    بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی، اپنے خرچے پر 7دن ہوٹل میں رہنا پڑیگا

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب ائیرپورٹ سے فوری ہوٹل منتقل کئے جائیں گے جہاں انہیں 48گھنٹے کے بجائے اب 7روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو 7دن بعد ٹیسٹ نتیجہ منفی آنے کی صورت میں گھر جانے کی اجازت ہوگی تاہم ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کومزید 14روز ہوٹل میں ہی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سے ٹرانسپورٹ اور ہوٹل میں رہائش تک کا تمام خرچہ مسافروں کو خود برداشت کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا خرچہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اٹھا رہی تھی۔خیال رہے کہ ملک میں لاک ڈان 30اپریل تک جاری ہے تاہم اس دوران بیرون ممالک سے سیکڑوں پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

پاکستانی واپسی

مزید :

صفحہ آخر -