قیدیوں کی واپسی، پاکستان کی متعلقہ ممالک کو فہرست فراہم کرنے کی درخواست

قیدیوں کی واپسی، پاکستان کی متعلقہ ممالک کو فہرست فراہم کرنے کی درخواست

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے معاملے پر متعلقہ ممالک کو ان کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قیدیوں کو 3 درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ غیر تنسیخ شدہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والے تصدیق کے بعد واپس ا? سکیں گے۔غیر تنسیخ شدہ شناختی کارڈ اور تنسیخ شدہ پاسپورٹ پر شہریت اور کوائف کی تصدیق ہوگی۔ معلومات درست ہونے پر قیدی پاکستان ڈی پورٹ ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ غیر تنسیخ شدہ نہ ہونے پر قیدی متعلقہ مشن میں فارم بھرے گا۔ وزارت خارجہ ایسے قیدیوں کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔پاکستانی مشن یقینی بنائیں گے کہ واپس آنے والے قیدی پاکستانی ہیں۔ قیدیوں کی واپسی متعین کردہ تاریخوں کے حساب سے ہوگی۔

قیدی واپسی

مزید :

صفحہ اول -