وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر اعلٰی عدلیہ اور چیف جسٹس کیخلاف مہم کا سخت نوٹس، ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

  وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر اعلٰی عدلیہ اور چیف جسٹس کیخلاف مہم کا سخت نوٹس، ...

  

اسلام آباد/کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد اور فلاحی تنظیمیں ہمارے معاشرے کی اصل طاقت اور اسکا روشن چہرہ ہیں،کوئی حکومت اکیلے کورونا جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ نہیں کر سکتی،مخیر حضرات کے عطیات اور فلاحی تنظیموں کی بھرپور معاونت سے حکومت ملک بھر کے تمام طبقوں تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے گزشتہ روز سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم نے مشکل کی ہر گھڑی کا نہ صرف استقامت اور جوانمردی کا مقابلہ کیا ہے بلکہ کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری قوم نے دل کھول کر اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔وفد نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت خصوصاً وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔وفد نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تعمیرات اور دیگر مختلف صنعتی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری طبقے کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے اور تعلیم سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیالات اور گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم قومی سلامتی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنما نے کرونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم انسپیکشن کمیشن کے چیئرمین احمد یار ہراج نے ملاقات کی،جس میں وزیرِ اعظم کو توانائی اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ مورخہ 17 اپریل کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سندھ کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انھیں احساس کیش پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے مرحلے میں کراچی کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے بھی اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جمعرات کو کراچی کا دورہ شیڈول نہیں ہے۔ ان کے دورہ کراچی کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان

مزید :

صفحہ اول -