سندھ نے اگر حفاظتی اقدامات کئے تو پھر کرونا سے زیادہ ہلاکتیں کیوں ہوئیں؟فردوس عاشق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں اگر اقدامات کیے گئے تو اموات کی تعداد کیوں زیادہ ہے؟،وزیراعلیٰ سندھ نے نیوز کانفرنس میں لوگوں کو امید کے بجائے ڈرا دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے معنی خیز انداز میں لوگوں کی اموات کی بات کی، کرفیو لگائیں، فیکٹریاں بند کر دیں، سب سندھ حکومت کے اختیار میں ہے۔ اختیارات کیساتھ مراد علی شاہ کو ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہوں گی، عوام کو ضروری اشیا کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس ساری دنیا کا خفیہ دشمن ہے، جس کا واحد علاج احتیاط ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبوں کا اختیار ہے جبکہ حکومت سندھ کے ترجمان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فردوس عاشق