احساس کفالت پروگرام، دوسری کیٹگری کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم شروع

  احساس کفالت پروگرام، دوسری کیٹگری کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احساس پروگرام کے تحت کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مستحقین میں 12ہزار روپے کی فراہمی کیلئے دوسری کیٹگری کا آغاز کر دیا گیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ اگلے سات روز ایمرجنسی کیش ادائیگیوں کے بارے میں آگاہی بڑھائی جائے گی۔ ابتدائی کھیپ میں خواتین کو ترجیح دی گئی تاہم دوسری کھیپ میں مردوں کو رقوم کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ اب تک 8 کروڑ 36 لاکھ پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔ پروگرام میں اندراج کی آخری تاریخ 19 اپریل 2020ء ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک احساس پروگرام کے تحت 31 لاکھ 34 ہزار مستحق خاندانوں میں 37 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
امدادی رقوم

مزید :

صفحہ اول -