پیمراکی ٹی وی چینلز پررمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری

پیمراکی ٹی وی چینلز پررمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چونکہ عالمی وبا سے بچا کے لیے ماہرین سماجی فاصلے کی تجویز دی ہے اس لیے پیمرا کے تمام لائسنس یافتگان کو گزشتہ برس کی رمضان نشریات کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ہی پیمرا نے سحر اور افطار کی نشریات میں حاضرین کی شرکت پر بھی پابندی عائد کردی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور قرنطینہ کے حوا لے سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

پیمرا

مزید :

صفحہ اول -