پاکستان کیلئے آئی ایمن ایف کے 1ارب 40کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری کا امکان

    پاکستان کیلئے آئی ایمن ایف کے 1ارب 40کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری کا امکان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے 1 ارب 40 کروڑ کے پیکج کی منظوری کا امکان، کورونا سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پیکج آج (جمعرات کو) آئی ایم ایف کے ایگز یکٹو بورڈ میں پیش کیا جائے گا پیکج منظوری سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے پاکستان کے لئے اچھی خبر آئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ کورونا پیکج کی منظوری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہے آئی ایم ایف کے آج جمعرات کو ہونے والے اجلاس پاکستان کے لئے 1 ارب 40 کروڑ ڈالر ہنگامی پیکج کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ پیکج پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کا حصہ ہے۔ پیکج کے درمیان 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کا حصہ ہے، پیکج سے حاصل رقم سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام ملے گا حکومت نے کورونا ریلیف کے لئے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ دہ ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2ارب ڈالر کمی ہو چکی ہے، آئی ایم ایف کے ممکنہ 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے پیکج کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بنک اور ورلڈ بینک بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے لئے فنڈز کا اعلان کر چکا ہے۔

امدادی پیکیج

مزید :

صفحہ اول -