سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ، وزیراعظم کا نوٹس، ظفر مرزا کی سرزنش

  سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ، وزیراعظم کا نوٹس، ظفر مرزا کی سرزنش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے سپریم کورٹ میں پیش نہ کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کردی۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع اور مودبانہ انداز میں پیش کرنا معاون خصوصی برائے صحت کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نہایت عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے لہٰذا عدالت عظمیٰ کے سامنے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی روش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سرزنش

مزید :

صفحہ اول -