بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 6 بڑے ائیرپورٹس کھل گئے

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 6 بڑے ائیرپورٹس کھل گئے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کیلئے ملک کے 6 بڑے ائیر پورٹس کھول دیئے گئے ہیں،اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن معید یوسف نے کہا تھا کہ ان ائیرپورٹس کو 15 سے 18 اپریل تک بیرون ممالک پاکستانیوں کو لانے کیلئے کھولا گیا ہے جن پر صرف بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ کی جائے گی اور پھر انہیں ائیرپورٹ اور ملحقہ ہوٹلوں میں 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ کھولے گئے ائیرپورٹس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد اور ملتان کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔

ائیرپورٹس

مزید :

صفحہ اول -