پاکستان سے 304 کینیڈین شہریوں کی وطن واپسی

  پاکستان سے 304 کینیڈین شہریوں کی وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پرپی آئی اے کی پرواز تین سو چار کینیڈین شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پی آئی اے کی خصوصی پروازتین سو چار کینیڈین شہریوں کو لے کر ٹورنٹو روانہ ہوچکی،سب مسافروں پر لازم ہے کہ منزل مقصود پر پہنچ کر خود کو چودہ دن کے لئے گھر میں قرنطینہ کریں۔کینیڈین ہائی کمشنر کہا کہ کینیڈین شہریوں کو وطن واپس بھیجنے پر حکومت پاکستان اور پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،انیس اپریل کو کراچی سے خصوصی پرواز پاکستان میں مقیم مزید کینیڈین شہریوں کو وطن واپس لے کر جائے گی۔
کینیڈین

مزید :

صفحہ اول -