وزیراعلٰی پنجاب کا روزانہ 10ہزار کرونا تشخیص ٹیسٹ کرانے کا اعلان

  وزیراعلٰی پنجاب کا روزانہ 10ہزار کرونا تشخیص ٹیسٹ کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد،لاہور(سپیشل رپورٹر،جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے کروناکے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کارروزانہ10ہزارتک بڑھانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں 8نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا اوردیگر شہروں میں قائم فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں کمشنرراولپنڈی کے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں -پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری،ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا جبکہ دیگر انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کوہوگا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے،ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے جبکہ گندم خریداری کاہدف پورا کریں گے،اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی میں نجی شعبے کے تعاون سے مارکی میں قائم کرونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ایم پی اے عدنا ن چودھری نے مارکی میں کرونا فیلڈ ہسپتال قائم کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے،بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھکرکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر میں ٹڈی دل کے حملے کا جائزہ لینے کیلئے ہیلی کاپٹر کھیت میں لینڈ کرایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر میں ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اوراقدامات کا جا ئزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کیلئے ”مسٹ کوئین“کی طرز پر بڑی گاڑی سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کیاجائیگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش سپرے گاڑی کے ذریعے جلد سپرے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے منکیرہ کے موضع ڈھنگانہ گئے۔وزیراعلیٰ نے موضع ڈھنگانہ سے رکھ ما ہنی تک کچی سڑک پر خود گاڑی چلائی، پائلٹ سکواڈ اور سکیورٹی گاڑیوں کو ساتھ آنے سے روک دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جگہ جگہ گاڑی روکی اور مقامی لوگوں سے ملتے رہے۔ مقامی لوگوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل،غضنفر عباس چھینہ،امیر محمد خان،سعید اکبر نوانی،عامرعنایت شاہانی اورافضل خان سے بھی ملاقات کی۔مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آبادکا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایوب ریسرچ سینٹر میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ایوب ریسرچ سینٹر کے کمیٹی روم میں فیصل آباد کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کررہی ہے،حکومتی اقدامات عوام کے تحفظ کیلئے ہیں،عوام کا فرض ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فیصل آباد ڈویژن میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -