جاپان کا انسداد کرونا کیلئے پاکستان کو مزید 10لاک ڈالر ز گرانٹ دینے کا اعلان

جاپان کا انسداد کرونا کیلئے پاکستان کو مزید 10لاک ڈالر ز گرانٹ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جاپان کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  جاپان اس سے قبل بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 24 لاکھ 10 ہزار ڈالرز فراہم کر چکا ہے۔ جاپانی سفارتخانہ نے کہاکہ جاپان 10 لاکھ ڈالرز اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ذریعے حکومت پاکستان کو فراہم کرے گا۔جاپانی سفارتخانہ نے کہاکہ اس گرانٹ سے یو این ایچ سی آر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری تکنیکی مدد اور سامان فراہم کرے گا۔جاپانی سفیر نے کہاکہ کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے اقدام قابل ستائش ہیں، دنیا بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔جاپانی سفیر نے کہاکہ جاپان کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ جاپان پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے تعاون سے متعلق دیگر امور کو بھی جاری رکھے گی۔
جاپان/اعلان

مزید :

صفحہ اول -