وزیراعلیٰ سند ھ پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وفا ق کیخلاف ذومعنی باتیں نہ کریں: فیاض الحسن چوہان

وزیراعلیٰ سند ھ پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وفا ق کیخلاف ذومعنی باتیں نہ کریں: فیاض ...

  

لاہور(آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میڈیا کے سامنے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے خلاف ذو معنی باتیں نہ کریں، یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے ہٹ کر پوری ذمہ داری سے کرونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔ وزیر اعظم انتہائی محتاط انداز میں کرونا کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ وفاقی حکومت پالیسی اور انتظامی لحاظ سے بروقت اور قابل عمل فیصلے کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن میں مخصوص طبقوں کیلئے نرمی کا فیصلہ وقت کا تقاضا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو کمزور ترین طبقے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم کی پالیسیاں انکی عوامی حالات سے آگاہی کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ حکومت کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلوں سے کرونا کے کیسز اور اموات متوقع شرح سے کم ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت اب تک 27 لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقریباً 33 ارب کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔ وفاق سندھ سمیت تمام صوبوں کے مطالبات مجوزہ ایس او پیز کے مطابق پورے کرے گا۔ وزیر اعظم ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے ہر ضلع میں جا کر کرونا اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کرونا سے بچاؤ دو طرفہ عمل ہے، حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -