کرونا وائرس پر کنٹرول کیلئے تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہئے: امریکی وزیر دفاع

        کرونا وائرس پر کنٹرول کیلئے تمام ممالک کو تعاون کرنا چاہئے: امریکی ...

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ پورا تعاون کریں۔”فوکس نیوز“ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چین اس وقت بھی امریکہ کو پوری طرح معلومات فراہم نہیں کر رہا۔ جب تک پوری معلومات موجود نہیں ہوں گی اس کے علاج اور روک تھام کا موثر طریقہ اختیار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چین نے قبل ازیں زیادہ شفاف طریقے سے ڈیٹا شیئر کیا ہوتا تو اس وباء کو سمجھنے اور اس سے نمٹنے کی زیادہ بہتر انڈر سٹینڈنگ ہو سکتی تھی امریکی وزیر دفاع نے کرونا وائرس کے آغاز کی تحقیقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ وائرس قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے اور اسے مصنوعی طورپر تیار نہیں کیا گیا۔

مارک ایسپر

مزید :

صفحہ اول -