حکمران ضرورت کے وقت ہم سے میٹنگ کرتے ہیں،مفتی منیب الرحمن

حکمران ضرورت کے وقت ہم سے میٹنگ کرتے ہیں،مفتی منیب الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری نے 18اپریل کی میٹنگ کے حوالے سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے رابطہ قائم کیاتاکہ اتفاقِ رائے سے مسئلے کا حل نکالا جائے، مفتی منیب الرحمن نے ان کے جذبے کی تحسین کی اور کہا ہم اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ہرمعقول بات سننے کیلئے تیار ہیں اور دین اور دنیا کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا قابلِ قبول اور قابلِ عمل حل موجود نہ ہو، حکومت کیلئے دو چیزیں ضروری ہیں ایک اختیار واقتداراور دوسری حکمت وتدبر، یعنی مدبر حاکم وہ ہے جو ریاست اور حکومت سے حاصل شدہ اقتدار کو حکمت وتدبرسے استعمال کرے تاکہ ہرطبقے کے دل میں گنجائش پیدا ہو۔ حکمران ضرورت کے وقت ہم سے میٹنگ کرتے ہیں،لیکن جب ہمیں کسی کام کیلئے رابطہ کرنا ہو تو ان کے موبائل فون بند ملتے ہیں،اقتدار آنی جانی چیز ہے،جبکہ اقدار باقی رہتی ہیں اور اقدار کی پاسداری کرنے والے حکمرانوں کا احترام اقتدار سے معزول ہونے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں قائم رہتا ہے۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا موقف درست ہے، متوازن ہے اور ملک کے معروضی حالات کے مطابق ہے۔فیصلے جذباتی نہیں ہونے چاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں۔
مفتی منیب الرحمن

مزید :

صفحہ اول -