پرویز الٰہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک جلاس آج طلب کرلیا

    پرویز الٰہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک جلاس ...

  

لاہور(این این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس آج بروز (جمعرات) کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر عبد العلیم خان، وزیر قانون راجہ بشارت، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ویڈیو لنک پرشریک ہوں گے۔ اجلاس میں کرونا صورتحال پر حکومتی اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو بریف کیاجائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سفارشات پر عملدرامد کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی آئندہ حکمت عملی کے لئے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ اول -