بابر اعوان کی سپیکر سے ملاقات، عوامی مفاد کے تمام بلز پر جلد قانون سازی کرنے پر اتفاق

    بابر اعوان کی سپیکر سے ملاقات، عوامی مفاد کے تمام بلز پر جلد قانون سازی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے اہم ذمہ داری ملنے پر بابر اعوان کو مبارکباد دی۔ملاقات میں قومی اسمبلی میں زیر التواء قانون سازی کا عمل مکمل کرنے پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں عوامی مفاد کے تمام بلز پر جلد قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا، بابر اعوان نے کہاہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا کردار مزید فعال بنایا جائیگا، زیری التواء بلز کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں،وزیراعظم نے بھی موثر قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کی ہدایت پر کشمیر کمیٹی میں بڑی تبدیلی کا بھی فیصلہ کرلیا۔اسپیکر نے رولز آف بزنس میں تبدیلی کے لئے کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی میں بابراعوان فخر امام، ایاز صادق اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہونگے۔

اتفاق

مزید :

صفحہ اول -