ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی، عثمان ڈار

  ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی، عثمان ڈار

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی جانے والی ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی ہے۔عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرانے کا بدھ کو آخری دن تھا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ اول -