ایک ہی وقت میں تمام پاکستانیوں کو واپس نہیں لا سکتے،زلفی بخاری

ایک ہی وقت میں تمام پاکستانیوں کو واپس نہیں لا سکتے،زلفی بخاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زلفی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سب کو ایک وقت پر واپس لایا جا سکے۔معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں کرفیو کے باعث مشکل وقت ہے تاہم ابوظہبی میں حالات بہتر ہیں۔ جن لوگوں کے پاس بیرون ملک گھر ہیں، ان سے عرض کرتا ہوں کہ فی الحال وہیں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے 18 اپریل کو ایک فلائٹ پاکستان آئے گی، اس کے بعد دیگر فلائٹس کا شیڈول دوبارہ جاری کریں گے۔ جو لوگ ٹرانزٹ فلائٹس، ویزا ایکسپائر اور نوکریاں چھوٹ جانے سے پریشان ہیں ان کو خصوصی ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہفتہ میں 2000 پاکستانی واپس لانے کی صلاحیت ہے۔ کسی بھی طرح کی مشکلات کی صورت میں اوورسیز منسٹری کو شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -